BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ: عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیا تھا؟
عالمی عدالت انصاف نے اس حوالے سے فیصلہ نہیں دیا کہ آیا اسرائیل نے نسل کشی کا ارتکاب کیا لیکن کیا آئی سی جے کے الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ اسے یقین تھا کہ ایسا ہونے کا خطرہ ہے؟ اور یہی وہ نقطہ ہے جہاں سے یہ بحث شروع ہوئی کہ عدالت کا اصل مطلب کیا تھا؟
لائیو, ’ججوں کے خط کا معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا‘ رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’6 ججوں کے خط کے معاملے میں کسی کو کٹہرے میں کھڑا کرکے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے، حل اس کے سوا کوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر معاملے پر بات کریں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ کسی کے بھی حق میں یہ بہتر ہوسکتا ہے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا، سیاستدان، عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ سب کو ماضی سے نکلنا ہوگا۔‘
عمر بن اومران: وہ شخص جو گمشدگی کے 26 سال بعد ہمسائے کے تہہ خانے سے زندہ ملا
عمر نے حکام کو بتایا کہ قید کے دوران انھوں نے متعدد بار اپنے اہلخانہ کو دیکھا تھا لیکن وہ مدد کے لیے ان کو آواز نہیں دے سکتے تھے کیوں کہ ان کو قید کرنے والے نے انھیں اس بات پر قائل کر رکھا تھا کہ ان پر جادو ہو چکا ہے۔
اہرام مصر: کیا سائنسدانوں نے قدیم دنیا کے عجائبات سے جڑی اہم پہیلی کو حل کر لیا؟
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انھوں نے اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھیوں میں سے ایک کا جواب ڈھونڈ لیا ہے یعنی چار ہزار سال قبل جیزہ کے اہرام سمیت 31 بلند عمارات کیسے تعمیر ہوئی تھیں۔
انڈیا کا پہلا ایٹمی تجربہ اور ناکارہ جیپ: جب زمین تھرتھرانے کے باعث ایٹم بم کے خالق منھ کے بل زمین پر گِر پڑے
18 مئی 1974 کی صبح آل انڈیا ریڈیو کے دہلی سٹیشن سے فلم 'بوبی' کا مشہور گیت 'ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، اور چابی کھو جائے' نشر ہو رہا تھا کہ ٹھیک 9 بجے گانا بند کر دیا گیا اور اعلان ہوا، براہ کرم ایک اہم نشریات کا انتظار کریں۔
امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کا نیا محاذ: چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا؟
امریکی حکام کا موقف ہے کہ یہ اقدامات ایسی چینی تجارتی روایات کا جواب ہیں جو امریکہ کے لیے نقصان دہ ہیں جیسا کہ چین میں کام کرنے والی مغربی کمپنیوں کو معلومات دینے پر مجبور کرنا۔
آئی پی ایل کا فیصلہ کن مرحلہ چھوڑ کر پاکستان کے خلاف سیریز کو ترجیح دینے پر انڈیا میں انگلش کھلاڑیوں پر تنقید
آئی پی ایل کی مختلف فرنچائز سے منسلک انگلش ٹیم کے کھلاڑی پلے آف راؤنڈ سے پہلے ہی ٹونامنٹ چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں اور اس پر انڈین شائقین میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
چین سرحدی تنازعات کے باوجود امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر انڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار کیسے بنا؟
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈیا اور چین کے تجارتی تعلقات پر سوال اٹھایا ہے کہ انڈیا چین سے اتنی زیادہ خریداری کیوں کرتا ہے۔ کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران انڈین وزیر خارجہ نے تاجروں کو پیغام دیا کہ ’اس بارے میں سوچیں کہ کیا یہ ملک کے مستقبل کے لیے صحیح ہے؟‘
فینٹینل: منشیات کی دنیا میں ’وائٹ‘ کہلائی جانے والی درد کش دوا پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی پہنچ سے دور کیوں؟
یہ دوا یوں تو شدید درد اور تکلیف میں مبتلا مریضوں خاص کر کینسر کے مریضوں اور سرجری کروانے والوں کے لیے درد کش دوا ہے لیکن گذشتہ ایک دہائی کے دوران فینٹینل کی پیداوار میں آسانی کے باعث اب یہ اتنا مہلک ڈرگ بن چکا ہے کہ امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق گذشتہ برس فینٹینل اوورڈوز کے باعث ملک میں کم سے کم ایک لاکھ 12 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔